شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر بن گئیں

کراچی: رکن قومی اسمبلی شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پہلی خاتون صدر منتخب کرلیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کانگریس کا اہم اجلاس کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا، جس میں قومی اسمبلی کی رکن سیدہ شہلا رضا کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر منتخب کرلیا گیا۔
شہلا رضا پاکستان ہاکی فیڈریشن کی صدر بننے والی پہلی خاتون ہیں۔ کانگریس نے اجلاس میں شہلا رضا کو متفقہ طور پر صدر منتخب کیا جب کہ راجا شجاع متفقہ طور پر خزانچی منتخب ہوئے۔
ایک زمانے میں ہاکی کے کھیل میں پاکستان کا طوطی بولتا تھا، پچھلے کئی سال سے قومی کھیل میں پاکستان کی ٹیم کوئی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکی ہے۔ شہلا رضا پر بڑی بھاری ذمے داری عائد ہوتی ہے۔ اُنہیں اس کھیل میں پاکستان کو پھر سے کھویا ہوا مقام واپس دلانے کے لیے کڑی جدوجہد کرنی پڑے گی۔

electedFirst Woman PresidentPakistan Hockey FederationShehla Raza