پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ نیب حراست میں خورشید شاہ کو 21 ماہ ہوگئے ہیں،ہماری ساری قیادت مقدمات کا مقابلہ کر رہی ہے،سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ نیب حراست میں خورشید شاہ کو 21 ماہ ہوگئے ہیں، عدالت نے خورشید شاہ کے اہل خانہ کو بلایا ہوا ہے،نیب کو تحقیقات کیلئے 21 ماہ کیوں لگ گئے۔ انھوں نت کہا کہ میڈیا کیخلاف نیا آرڈیننس منی مارشل لاء ہے،جس نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کی سب کے سامنے ہے میں کسی کا نام نہیں لوں گی،پیپلز پارٹی تو ہر فورم پر ڈٹ کر حکومت کا مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آٹا چوری ہو یا رنگ روڈ ہو آپ چوری کر کے باہر چلے جاتے ہیں،پیپلز پارٹی کی ساری قیادت ملک میں ہے اور مقدمات کا مقابلہ کر رہی ہے