اسلام آباد: گزشتہ دنوں سینیٹر بننے والے مشیر خزانہ شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلم دان سونپ دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سینیٹر شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو کا قلم دان دیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر شوکت ترین کو وفاقی وزیر تعینات کیا، وزیراعظم نے سینیٹر شوکت ترین کو خزانہ و ریونیو کا قلم دان دیا۔
کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر تعینات ہونے کے بعد شوکت ترین مشیر برائے خزانہ و ریونیو کے عہدے سے سبکدوش ہوگئے۔
یاد رہے کہ شوکت ترین گزشتہ ہفتے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور صدر مملکت نے آج سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا حلف لیا۔
شوکت ترین کو17 اپریل 2021 کو 6 ماہ کے لیے وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا تھا اور اُن کی بطور وفاقی وزیر 6 ماہ مدت 16 اکتوبر کو ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد 17 اکتوبر 2021 سے وہ بطور مشیر خزانہ و ریونیو خدمات انجام دے رہے تھے۔