لاہور: ملک کے معروف لوک گلوکار شوکت علی کی حالت تشویش ناک ہوگئی۔
گلوکار شوکت علی کے مداح نہ صرف پاکستان، بلکہ دُنیا بھر میں موجود ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے کے باعث 12 روز سے سی ایم ایچ لاہور میں زیر علاج ہیں۔
شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے ایک بیان میں مداحوں سے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کے والد کی حالت تشویش ناک ہے۔
عمران شوکت کا کہنا تھا کہ ان کے والد 12 روز سے سی ایم ایچ کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔