ابوظبی: متحدہ عرب امارات میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری کردہ نئے نرخوں کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں قریباً 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
نئے نرخوں کے تحت سپر پٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم ہوگئی ہے جب کہ اسپیشل 95 پٹرول 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم فی لیٹر ہوگیا ہے۔
اسی طرح ای پلس 91 پٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم ہوگئی ہے۔
دوسری جانب ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم کردی گئی ہے۔