کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کے والد محمد عثمان فاروقی انتقال کرگئے۔
شرمیلا کے والد عثمان فاروقی کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی ہے۔
پی پی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی گئی جس میں وہ والد کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، شرمیلا نے اس ٹوئٹ کے ذریعے والد کے انتقال کی اطلاع دی۔
شرمیلا فاروقی نے ٹوئٹ کی کہ پاپا آپ ہمیشہ میرے ساتھ ہیں آپ کا دل میرے ساتھ دھڑکتا ہے۔
پی پی رہنما کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد طارق روڈ میں ادا کی جائے گی۔
دھیان رہے کہ شرمیلا کے والد عثمان فاروقی پاکستان اسٹیل مل کے سابق چیئرمین تھے۔