آسکر ایوارڈ یافتہ ممتاز پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کو ایک اور اہم ایوارڈ کے لیے نامزدکرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘فریڈم فائٹرز’ کو 41 ویں ایمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم فریڈم فائٹرز کی کہانی 3 بہادر خواتین پر مبنی ہے۔
ایمی کمیٹی نے شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم ‘فریڈم فائٹرز’ کو 41 ویں سالانہ نیوز اینڈ ڈاکیومنٹری ایوارڈز برائے بیسٹ فیچر اسٹوری ان نیوز میگزین کے لیے نامزد کیا ہے۔