اسلام آباد میں شمشان گھاٹ اور مندر بنانے کی اجازت!

اسلام آباد: ہندو کمیونٹی کے انتقال کرجانے والے افراد کی آخری رسوم کے لیے شمشان گھاٹ کی چار دیواری بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ہندوؤں کے لیے مندر بنانے اور شمشان گھاٹ کی چار دیواری بنانے کے لیے این او سی جاری کردیا۔
سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں ہندو پنچایت کے صدر پریم داس کو لکھے گئے خط میں آگاہ کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایچ نائن ٹو میں ہندو کمیونٹی کے لیے مندر، کمیونٹی سینٹر اور شمشان گھاٹ کے لیے چار دیواری کی مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔

CDAMandirShamshan ghaat