راولپنڈی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگا لے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا۔
شیخ رشید کا اپنی ٹویٹ میں کہنا تھا کہ اپوزیشن جتنا مرضی زور لگالے نتیجہ صفر بٹا صفر ہی نکلے گا- آر پار کے بجائے سیاسی کشتی منجدھار میں ڈوبے گی- لیڈر کال دیتا ہے گلی محلے میں دو مہینوں سے دعوت نامے نہیں بانٹتا پھرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو خطرناک وائرس کا بھی پتا ہے اور نیکٹا کے ہائی الرٹ کا بھی، اس کے باوجود اپوزیشن کی ضد کی سیاست بند گلی کی جانب جارہی ہے جس کا نتیجہ کل مایوسی اور نا کامی کی صورت نکلے گا۔ بالآخر ان شاء اللہ عمران خان ہی سرخرو ہوں گے۔