چاروں شریف پاکستانی سیاست سے مائنس ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وہ تاریخی جملہ بولنا چاہتے ہیں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن آئی ایم ایف جائے تو حلال،عمران خان جائے تو حرام، یہ لوگ 23 بار آئی ایم ایف جاچکے، آئی ایم ایف کی شرائط سخت تھیں مگر جانا پڑا کیونکہ حالات ٹھیک ہوں گے۔
انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دو دو لانگ مارچ کرنے جارہے ہیں، ہم انہیں راستہ دیں گے لیکن یہ 23 مارچ کے احترام کو بھی نظر میں رکھیں جب کہ او آئی سی کے مہمان پاکستان آئیں گے، بھارت پھر شور شرابا ڈالے گا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اپنے بھائی نواز شریف سے زیادہ کرپٹ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی جملہ بولنا چاہتا ہوں کہ چاروں شریف پاکستان کی سیاست سے مائنس ہیں، نوازشریف آنا چاہتے ہیں تو آئیں، نہیں آنا چاہتے تو نہ آئیں، یہ چاہتے ہیں جو ہاتھ عمران خان کے سرپرہے وہ ان کے سرپرہو، وہ ہاتھ ان کی گردن پر تو آسکتا ہے ان کے سرپر نہیں۔

interior ministerShaikh Rasheedsharif family