اداروں کیخلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے: شیخ رشید

راولپنڈی: وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیاست میں چار ماہ بہت اہم ہیں، پاکستان بڑے حساس وقت سے گزر رہا ہے، سیاست دان مغرب کی طرف دیکھ رہے ہیں، سیاست مشرق سے طلوع ہورہی ہے، یہ وقت پگڑیاں اچھالنے کا نہیں۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں وہ سیاست دان نہیں جو کہوں مہنگائی نہیں، عمران خان کی قیادت میں مہنگائی پر قابو پائیں گے، اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے منہ کے بل گریں گے، الیکشن کے قریب ن لیگ کی نئی الائنمنٹ ہوگی، انتخابات میں سوا سال رہ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک انتخابات کی طرف جارہا ہے، اگلا الیکشن عمران خان کی قیادت میں بھرپور طریقے سے لڑیں گے، عمران خان کی قیادت میں تبدیلی لے کر آئیں گے، ن لیگ کو 2 کے بجائے 3 گروپس میں دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ طور خم بارڈر کھلا ہے، چمن پر تھوڑا مسئلہ ہے جسے ٹھیک کریں گے۔

interior ministermedia talkPMLNShaikh Rasheed