شیخ رشید نے قربانی کے لیے کتنے اونٹ خریدے؟

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید اپنی دبنگ سیاست کی وجہ سے عوام میں خاصے مقبول ہیں۔ وہ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے معاملے میں بھی بھاؤ تاؤ کے ماہر نکلے، مویشی منڈی سے 3 اونٹ قربانی کے لیے خرید لیے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے قربانی کے جانور خریدنے کے لیے اسلام آباد کی مویشی منڈی پہنچے، شیخ رشید نے بیوپاریوں کے ساتھ خوب بھاؤ تاؤ کیا اور بالآخر پانچ لاکھ 60 ہزار روپے میں قربانی کے لیے تین اونٹ خرید لیے۔
شیخ رشید ہر سال قربانی کے جانوروں کی خود خریداری کرتے ہیں، اس بار وہ اونٹوں کی قربانی دیں گے۔

Camel buyinterior ministerShaikh Rasheed