اپوزیشن کمزور، اس میں دم نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی، اس میں دم نہیں رہا۔
اُن کا کہنا تھا کہ تین دن جو کچھ ہوا، اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن تو دسمبر میں حکومت ختم کرنے کا اعلان کرچکی تھی، وزیراعظم کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔
اسلام آباد میں ایگل اسکواڈ روڈ مارچ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ میں آج اہم دن ہے، اسلام آباد میں 150 جوانوں پر مشتمل ایگل اسکواڈ شروع کررہے ہیں، 20 کاروں کو ایگل اسکواڈ کا حصہ بنائیں گے، اسلام آباد میں جرائم کا خاتمہ ہمارا مشن ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سارے ناکے ختم کررہے ہیں، امن و امان ہو تو سرمایہ کاری آتی ہے، ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی۔

Eagle squadGovt of Pakistaninterior ministerIslamabadOppostionPM Imran KhanShaikh Rasheed