یہی صورتحال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے، شیخ رشید

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کے احتجاج کی یہی صورت حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ جس اسمبلی پر فضل الرحمان لعنت بھیجتے ہیں، اس پر بلاول آج جشن منارہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو پچھلی دفعہ بھی سیاست دانوں نے دھوکا دیا، اس بار بھی مولانا کو دھوکا دیا جارہا ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دو پارٹیاں رہ گئی ہیں، (ن) لیگ اور فضل الرحمان جب کہ (ن) لیگ والے سمجھ دار بزنس مین ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج نے مایوس کیا ہے، ہم نے زیادہ انتظام کیا تھا، ان کے بندے کم آئے ہیں، اگر یہی صورت حال رہی تو لانگ مارچ کو بھی خوش آمدید کریں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، وہ مطمئن تھے، وزیراعظم نے واضح کہا ہے یہ کوئی مسئلہ پیدا کریں تو ان کے لیے تاریخی مسئلہ پیدا کریں۔

interior ministerPDMprotestsheikh rasheed