مشیر داخلہ نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

لاہور: شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا، ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے۔
مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی جانب سے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا، مقدمے میں دھمکیاں دینا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل کی گئی ہے، نذیر چوہان کے خلاف 20 مئی کو درخواست موصول ہوئی۔
شہزاد اکبر نے کہا، کچھ نادان دوست ابھی بھی سوشل میڈیا پر گمراہ کن باتیں پھیلا رہے ہیں، ایف آئی آر کے مطابق ایک مسلمان شخص پر کفر کی تہمت لگانا جرم ہے، افسوس یہ جرم نذیر چوہان نے سرزد کیا، میری مدعیت میں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کردیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ذاتی انتقام کے لیے مذہبی کارڈ استعمال کرنا گھناؤنا فعل ہے، نذیر چوہان شہزاد اکبر کے خلاف تھرڈ کلاس حربے استعمال کررہا ہے، لاہور پولیس ایم پی اے نذیر چوہان کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہزاد اکبر اپنی ڈیوٹی کررہے ہیں، ریاست اس طرح کام نہیں کرسکتی، اگر وہ اپنے نمائندوں کی حفاظت نہ کرسکے۔

against Tareen Group MPAFiled caseNazir ChohanShahzad akbar