کراچی: ڈراموں کے مقبول اداکار شہروز سبزواری نے کہا ہے کہ ان کی اہلیہ صدف کنول ان دنوں آرام کررہی ہیں اور ان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
شہروز نے ایک ایونٹ میں میڈیا سے بات چیت میں اس امر پر خوشی ظاہر کی کہ وہ دوسری بار والد بننے جارہے ہیں۔
شہروز سبزواری نے بتایا کہ صدف کنول کو ان دنوں آرام کی بہت ضرورت ہے، اس لیے وہ گھر پر ہی رہتی ہیں اور مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست ہے۔
ان کے مطابق وہ اور صدف جلد ہی مداحوں کو والدین بننے کی خوش خبری سنائیں گے اور وہ خود بھی دوسرے بچے کی متوقع پیدائش پر بہت خوش اور پرجوش ہیں کیوں کہ انہیں بچے بہت پسند ہیں۔
شہروز نے بتایا کہ اپنے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش کے حوالے سے وہ پروڈیوسرز سے 10 سے 15 دن کی چھٹی مانگ رہے ہیں مگر ابھی تک انہیں صرف 5 دن کی چھٹی دیے جانے پر پروڈیوسرز نے رضامندی ظاہر کی ہے۔
شہروز سبزواری نے خواہش ظاہر کی کہ انہیں بھارتی ویب سیریز مرزاپور کے منا ترپاٹھی جیسا کردار ملے۔
انہوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں مکمل طور پر منفی کردار بھی نہ ملیں مگر ان کی خواہش ہے کہ انہیں منا ترپاٹھی جیسا کردار دیا جائے۔
دھیان رہے کہ شہروز سبزواری اور صدف کنول نے مئی 2020 میں شادی کی تھی، اس سے قبل اداکار کی پہلی شادی اداکارہ سائرہ یوسف سے تھی، جن سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔
سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی ایک بیٹی بھی ہے، مارچ 2020 میں اس جوڑے نے راہیں جدا کرلی تھیں۔