شاہد خاقان کورونا سے صحت یاب!

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے اہل خانہ نے بتایا کہ وہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے گھر میں آئسولیٹ تھے، تاہم اب وہ صحت یاب ہوگئے اور ان کا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ دعائیں کرنے پر قوم اور پارٹی کے لوگوں کے شکر گزار ہیں۔
خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی میں 8 جون کو کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

Covid 19Shahid Khaqan