کراچی: قومی اسمبلی میں گزشتہ روز شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، یہ معاملہ پورے ملک میں زیر بحث ہے۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس واقعے کو شرم ناک قرار دیا۔
شاہد آفریدی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی میں جو طوفان بدتمیزی برپا کیا گیا اور غلیظ زبان، الفاظ استعمال کیے گئے، یہ سب دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے۔
جو طوفان بدتمیزی آج برپا کیا گیا اسمبلی میں اور غلیظ زبان اور الفاظ استعمال کئے گئے اس سب کو دیکھ کر سر شرم سے جھک گیا ہے۔ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے؟ یہ لوگ تو تمیز سے بات نہیں کر سکتے ایک دوسرے سے، ہماری نمائندگی اور ملک کی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے۔ ہوش کے ناخن لیں۔
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) June 15, 2021
انہوں نے کہا کہ یہ ہیں ہمارے حکمران اور نمائندے! یہ لوگ تو ایک دوسرے کے ساتھ تمیز سے بات نہیں کرسکتے، ہماری نمائندگی اور ملکی ترقی کے لیے کیا کام کریں گے، ہوش کے ناخن لیں۔