لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی یو اے ای میں ہونے والی ٹی ٹین لیگ سے دستبردار ہوگئے۔
19 نومبر سے ابوظبی میں شروع ہونے والی ٹی 10 لیگ میں بوم بوم آفریدی کو بنگلا ٹائیگرز کی نمائندگی کرنا تھی۔ لیگ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے شاہد آفریدی اب اس لیگ میں نہیں کھیل رہے۔
ترجمان ٹی 10 لیگ نے کہا کہ شاہد آفریدی نے اپنی فلاحی تنظیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے حوالے سے مصروفیات کی وجہ سے ایونٹ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے لیگ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ہم لالہ کے اس فیصلے کا احترام کرتے اور ان کے لیے دعاگو ہیں۔