کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی نکاح کے لیے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے شاہین آفریدی کا نکاح کل بروز جمعہ 3 فروری کو ہوگا۔
اس حوالے سے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی اورانشا کا ابھی نکاح ہورہا ہے جب کہ رخصتی بعد میں ہوگی۔
اب رپورٹس سامنے آئی ہیں شاہین اور انشا کے نکاح کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں جس کے لیے شاہین شاہ آفریدی اہل خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر شاہین کی شادی کا کارڈ بھی وائرل ہورہا ہے، تاہم اس حوالے سے خاندانی ذرائع کی جانب سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں شاہین شاہ آفریدی نے اللہ کا شکر ادا کیا اور شرماتے ہوئے بتایا کہ میرے خیال سے میری ہی خواہش تھی۔