امی میرے لیے رشتہ مانگنے بھائی کے ہمراہ گئی تھیں، شاہین آفریدی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اہلیہ انشا سے پہلی ملاقات سے متعلق بتایا کہ سابق کرکٹر شاہد آفریدی اور ان کے بھائی ریاض آفریدی کی دوستی تھی تو گھر آنا جانا تھا تو وہیں ملاقات ہوجایا کرتی تھی، ویسے کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے شاہد آفریدی سے متعلق سوال پر کہا کہ آج بھی لالہ کہہ کر مخاطب کرتا ہوں، وہ بظاہر غصے کے تیز معلوم ہوتے ہیں لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔


شاہین شاہ آفریدی نے شادی کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا لیکن امی رشتہ مانگنے گئی تھیں۔ انشا کو آپ کی بیٹنگ یا بولنگ میں زیادہ پسند کیا ہے، اس سوال کے جواب میں شاہین نے کہا کہ بولنگ تو ظاہر ہے میں کرتا ہی ہوں لیکن جب بیٹنگ نہیں کرتا زیادہ تو وہ کہتی ہے بیٹنگ کیا کرو۔
شاہین آفریدی نے کہا کہ اہلیہ میرے کھیل میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتیں، لیکن ہر چیز میں سپورٹ کرتی ہیں۔

 

Pakistan Fast bowlerShaheen Shah AfridiSon in Law Shahid AfridiTalk about MarriageTV Interview