لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میدان میں واپسی کی خاطر پُرامید ہیں، فاسٹ بولر ری ہیب کے سلسلے میں انگلستان میں موجود ہیں۔
ایڈوائزری پینل کے ڈاکٹرز امتیاز احمد اور ظفر اقبال کی نگرانی میں ان کی فٹنس بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی نے ٹریننگ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ان شاء اللّٰہ فٹنس حاصل کرنے کے بہت قریب ہوں۔
یاد رہے کہ شاہین شاہ سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے، ان کو دورہ نیدرلینڈ کے لیے منتخب اسکواڈ کے ہمراہ رکھتے ہوئے فٹنس کی بحالی کی خاطر ناکام کوشش کی گئی۔
صورت حال بگڑتی دیکھ کر ان کو یو اے ای سے انگلینڈ روانہ کردیا گیا، جہاں ان کی فٹنس کے حوالے سے کوششیں جاری ہیں۔