شہباز کی اوورسیز پاکستانیوں کے حق نمائندگی کیلیے بڑی تجویز

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حق نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں 5 سے 7 اور سینیٹ میں 2 نشستیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے مختص کرنے کی تجویز دی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ان نشستوں پر نمائندگی کا طریقہ کار اور شرائط پارلیمنٹ میں تمام سیاسی جماعتیں مل کر طے کریں۔ سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے مطلوبہ قانون سازی کی جاسکتی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ اس طریقہ کار سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پارلیمان میں یقینی نمائندگی مل سکتی ہے۔ اسی سوچ کے تحت آزاد جموں و کشمیر اسمبلی میں اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم 80 لاکھ پاکستانی ہماری طاقت اور فخر ہیں جو ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں، ہمارے دورِ حکومت میں وفاق میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن میں ٹھوس اصلاحات کی گئیں۔

اوورسیز پاکستانیتجویزشہباز شریفصدر مسلم لیگ نقائد حزب اختلاف