راولپنڈی میٹرو اسکینڈل، شہباز شریف نیب طلب

لاہور: راولپنڈی میٹرو اسکینڈل میں نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، انہیں احسن اقبال کے بھائی مصطفیٰ کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق شہباز شریف کے کہنے پر احسن اقبال کو کنٹریکٹ دیا گیا اور کنٹریکٹ دینے سے متعلق آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزات نہیں جب کہ فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنٹریکٹ دینے کا کہا۔
ذرائع نے بتایا کہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی گئی۔

NabRawalpindi metro scandalShahbaz sharifsummoned