لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف سیڑھیوں سے پھسل گئے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی جانب سے شہباز شریف کو آرام کا مشورہ دیا گیا ہے جب کہ بتایا گیا ہے کہ پھسلتے وقت مسلم لیگ ن کے ایک کارکن نے شہباز شریف کو سہارا دیا تھا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ شہباز شریف کے سیڑھیوں سے پھسلنے کا واقعہ گزشتہ روز پارٹی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاؤن میں پیش آیا جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے آرام کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف پر قائم مقدمات کی عدالت سے روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کی اپیل کی تھی۔،