مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ضمانت پر رہا

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت کے آرڈر جاری ہونے کے بعد ان کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے ضمانتی مچلکے احتساب عدالت نمبر 2 میں جمع کروائے، ملک سیف کھوکھر اور چوہدری محمد نواز شہباز شریف کے ضمانتی ہیں۔
احتساب عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے جمع کروائے گئے مچلکوں کا جائزہ لے کر ان کی رہائی کی روبکار جاری کی، جس کے بعد انہیں جیل سے رہا کردیا گیا۔
دھیان رہے کہ نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کو گزشتہ برس ستمبر میں حراست میں لیا تھا، گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے کیس میں شہباز شریف کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 50، 50 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

BailOpposition leaderPML N PresidentRelease from jailShahbaz sharif