مسلم لیگ( ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو معیشت اور عوام کی تکالیف کا کوئی علم نہیں ہے اسی لیے حکمران سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ملک کو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے بحران کا سامنا ہے اور عوام کی بنیادی ضرورت کی یہ اشیا انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہی ہیں شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں آٹے کی فراہمی کو حکومت یقینی نہ بنا سکی.ان کا کہنا تھا کہ حکومت جھوٹ سے اعداد و شمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کو بدلا نہیں جاسکتا
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے اور بجٹ کا راستہ روکنے کے لیے ہر کوشش کی جائے گی۔شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آج کے مثبت معاشی اعشاریوں کی نوید عالمی ادارے بھی سنا رہے ہیں جبکہ ن لیگ کا کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ پی ٹی آئی نے 773 ملین ڈالرز سرپلس کیا. شہباز شریف نے اراکین کو ہدایت کی کہ مہنگائی کے طوفان، ریکارڈ بے روزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کو درپیش سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں اور بجلی، گیس، ادویات، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حقائق کو اجاگر کیا جائے.