منی لانڈرنگ کیس، شہباز کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع

لاہور: آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت میں 17 اگست تک توسیع کردی۔
لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے شہباز شریف کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 1972 میں بطور تاجر کاروبار کا آغاز کیا، ایگری کلچر، شوگر اور ٹیکسٹائل انڈسٹری میں اہم کردار ادا کیا، 1988 میں سیاست میں قدم رکھا، نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بنایا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا موجودہ حکومت کے سیاسی اثرورسوخ کی وجہ سے نیب نے انکوائری شروع کی ہے، انکوائری میں نیب کی جانب سے لگائے گئے الزامات عمومی نوعیت کے ہیں، 2018 میں اسی کیس میں گرفتار کیا گیا تھا، اس دوران بھی نیب کے ساتھ بھرپور تعاون کیا تھا۔

BailExtensionShahbaz shareef