لاہور: رمضان شوگر ملز ریفرنس میں احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی۔
لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی، اس سلسلے میں جیل حکام نے حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو عدالت میں پیش کیا۔
بعدازاں عدالت نے کیس پر مختصر سماعت کے بعد حمزہ شہباز اور شہباز شریف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 24 فروری تک توسیع کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا جب کہ عدالت نے نیب کے گواہوں کو بیانات قلم بند کرانے کے لیے طلب کرلیا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز نیب کیسز میں جیل میں ہیں۔