Voice of Sindh
Sindh ki Awaaz!
  • facebook
  • twitter
  • google_plus
  • Email
Voice of Sindh

شہباز گل کو دل کی تکلیف نہیں، پمز: وینٹی لیٹر پر ہیں، آفیشل اکاؤنٹ پوسٹ

کی طرف سے ویب ڈیسک پر اگست 18, 2022

اسلام آباد: پمز اسپتال نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی صحت تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دل کی تکلیف نہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے میڈیکل چیک اپ کے لیے پمز اسپتال کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کے چیک اپ کے لیے اسپتال میں ڈاکٹرز کا 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
کارڈیک سینٹر میں شہباز گل کا ابتدائی طبی معائنہ ہوا اور اسپتال ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کی صحت تسلی بخش ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے خون کے ٹیسٹ اور ای سی جی کی گئی، شہباز گل کے دل کی دھڑکنیں رات تیز تھیں، ان کی گزشتہ رات ای سی جی رپورٹ بہتر نہیں تھی لہٰذا ان کی دوبارہ ای سی جی کی جائے گی ۔
اسپتال ذرائع کے مطابق بے چینی بڑھنے سے بھی دل کی دھڑکنیں تیزہوجاتی ہیں اور سانس لینے میں مشکلات آجاتی ہیں تاہم انہیں دل کی تکلیف نہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل بورڈ شہبازگل کا آج دوبارہ معائنہ کرے گا اس دوران شہبازگل کے دوبارہ ٹیسٹ کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ رہنما پی ٹی آئی کی مجموعی میڈیکل رپورٹ آج مرتب کی جائے گی جس کے بعد شہباز گل کو ڈسچارج کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب شہباز گل کے فیس بک اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ان کے وینٹی لیٹر پر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے تصدیق شدہ فیس بُک اکاؤنٹ سے ان کی اسٹریچر پر پمز اسپتال منتقل کرنے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی اور ساتھ ہی یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔
یہ بھی بتایا گیا کہ شہباز گِل کا منہ سوجا ہوا تھا، اور انہیں سانس بھی نہیں آرہا تھا۔

About healthhealth betterPostSays pims managementShahbaz gillShahbaz Gill official account
  • پاکستان
  • خاص خبریں
شئیر کریں
متعلقہ اشاعت

شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کے لازوال افکار

پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

خوبصورتی کیلئے اداکارائوں کی طرح اداکار بھی بوٹوکس کرواتے ہیں، ایاز سموں

کیا ایلون مسک دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں؟

ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا

ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی سستی، نوٹیفکیشن جاری

سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا گرفتار

تبصرے (0)
کمینٹ شامل کریں
  • وائس آف سندھ
  • کیریئر
  • رابطہ کریں
ڈیسک ٹاپ ورژن دیکھیں