شاہ رُخ خان کے بیٹے کو ضمانت کیوں نہ مل سکی؟

ممبئی: پچھلے کچھ دنوں سے گرفتار بولی وُڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں آج بھی ضمانت نہ مل سکی۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر آج بھی سماعت نہ ہوسکی، آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کو بدھ تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
ممبئی سیشن کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو منشیات کیس میں بدھ تک اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
آریان کے معاملے پر دلائل دیتے ہوئے وکیل امیت دیسائی نے درخواست کی تھی کہ ان کی ضمانت کی درخواست پر آج سماعت کی جائے۔
وکیل نے اپنے دلائل میں دعویٰ کیا کہ آریان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات برآمد نہیں ہوئی۔
دھیان رہے کہ آریان کو 4 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا تھا۔
بعدازاں 7 اکتوبر کو آریان کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی تھی اور انہیں 7 ملزمان سمیت 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، 23 سالہ آریان خان ممبئی کی آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔

aryan khanBollywood kingShah rukh Khanson