اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ رانا تنویر کا بلاجواز ایف آئی آر میں نام آنا درست نہیں، ہم اس میں آپ کا ساتھ دیں گے، مریم نواز کی پیشی پر ڈرامہ اسٹیج کیا گیا، لوگ جاننا چاہتے ہیں گاڑیوں میں پتھر کہاں سے آئے۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کل رانا تنویر موقع پر نہیں تھے، ان کے خلاف مقدمہ درست نہیں، بلاجواز ایف آئی آر میں نام درست نہیں، آپ کا ساتھ دیں گے، پتھر کہاں سے آئے، معاملے سے توجہ کیوں ہٹائی گئی؟ دوسری چیزوں کو اٹھائیں گے تو ہاؤس کا ماحول خراب ہوگا، کل کے واقعے پر بحث ہوسکتی ہے لیکن ہاؤس کا ماحول خراب نہیں کرنا چاہتے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا نوید قمر ایک منجھے ہوئے قانون دان ہیں، انہوں نے بہت مناسب اور عمدہ باتیں کی ہیں، اس ملک میں منی لانڈرنگ کی وبا رہی، منی لانڈرنگ سے کئی لوگوں نے فائدہ اٹھایا، نوید قمر نے ٹھیک کہا کہ قانون سازی میں توازن ہونا چاہیے، ہمیں منی لانڈرنگ کا تدارک کرنا ہے، ایف اے ٹی ایف کو مدنظر رکھ کر اپنی ذمے داریاں ادا کرنی ہیں۔