اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم کی والدہ انتقال کرگئیں، سیاسی شخصیات نے دکھ کی اس گھڑی میں شفقت محمود سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔
وزیر تعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کا آج انتقال ہوگیا ہے۔ اللہ پاک انہیں جنت نصیب کرے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر نے تمام اراکین کو شفقت محمود کی والدہ کے انتقال کی خبر دی۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام پارلیمنٹرین نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔