موٹروے زیادتی کیس، ملزم شفقت کا اعتراف جرم!

لاہور: موٹروے زیادتی کیس کے ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم شفقت نے اعتراف جرم کرلیا ہے۔
ملزم شفقت کو سخت سیکیورٹی میں تفتیشی افسر ذوالفقار چیمہ نے مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، جہاں ملزم نے بند کمرے میں 164 کا بیان قلم بند کرایا، ملزم نے جوڈیشل مجسٹریٹ نزہت جبین کے سامنے بیان میں کہا کہ میں نے یہ جرم ملزم عابد ملہی کے کہنے پر کیا۔
خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملزم شفقت کا بیان قلم بند کرانے کی اجازت دی تھی، ملزم کے خلاف تھانہ گجرپورہ میں اغوا، زیادتی، ڈکیتی اور دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

#Motorwayrapecase