اروب کیساتھ جو کچھ ہوا افسوسناک، ڈکی کیساتھ مکافات عمل ہوا: شام ادریس

کراچی: پاکستان نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار شام ادریس نے کہا ہے کہ اروب جتوئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے، ڈکی بھائی کے ساتھ جو ہوا ہے وہ مکافات عمل ہے۔
نامور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی نازیبا ڈیپ فیک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اور ڈکی بھائی نے معلومات فراہم کرنے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔
شام ادریس نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اروب جتوئی کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوس ناک ہے اور اللہ بہترین انصاف کرے گا۔
شام ادریس کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں ڈکی بھائی نے میری اہلیہ کے حجاب کا مذاق اڑایا اور طرح طرح کی میمز بنائیں اور اُس وقت میری اہلیہ بھی اسی کرب سے گزری تھیں، جس طرح آج ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی گزر رہی ہیں۔
پاکستانی نژاد کینیڈین سوشل میڈیا اسٹار کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جو چیز میری اہلیہ کے لیے غلط تھی وہ ڈکی بھائی کی بیوی اروب کے لیے بھی غلط ہی ہے۔

Aroob Jatoi Fake Videos ViralDucky BhaiShaam IdreesStatementwife