امریکا میں شدید برف باری عذاب بن گئی، 65 اموات

واشنگٹن: امریکا میں برف باری عذاب بن گئی، برف باری کے قہر کے باعث مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 65 ہوگئی۔
مشرقی امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا۔ شکاگو میں منفی 14، کلیولینڈ میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹینیسی اور مسیسیپی میں وقفے وقفے سے ہونے والی شدید برف باری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
برفانی طوفان کے بعد فضائی سفر بدستور متاثر ہے، بدھ کو امریکن ایئر لائنز کی 653 پروازیں منسوخ جب کہ ایک ہزار 77 تاخیر کا شکار رہیں۔ ڈیلس فورٹ ورتھ ایئرپورٹ پر بھی برف باری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ایئرلائنز نے عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے، سردی اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

causing 65 deathsDisasterSnowfallUSA