پشاور: ملک کے رقبے کے لحاظ سے سب سے چھوٹے صوبے خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
خیبر پختون خوا کے شہروں پشاور، سوات، مینگورہ اور گردونواح سمیت کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوف زدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اوردفاتر سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 اور گہرائی 187 کلومیٹر تھی جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔