نیویارک: ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کے ڈائریکٹ میسج فیچر میں نقص کی نشان دہی کرتے ہوئے ہیکرز نے متعدد ہائی پروفائل ٹک ٹاک اکاؤنٹ ہیک کرلیے۔
زیرو ڈے ولنریبلیٹی نامی سیکیورٹی کے اس مسئلے کو رئیلٹی ٹی وی اسٹار پیرس ہلٹن سمیت سی این این اور سونی کے آفیشل اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔
ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ کمپنی نے مسئلے کو مستقبل میں واقع ہونے سے روکنے کے لیے اپ ڈیٹ جاری کردی ہے اور فی الوقت کمپنی ہیک کیے جانے والے صارفین کے ساتھ کام کررہی ہے۔
ترجمان ٹک ٹاک کے مطابق کمپنی کی سیکیورٹی ٹیم نشانہ بننے والے برانڈز اور سلیبریٹی اکاؤنٹس کی تعداد جانتی ہے۔ کمپنی نے مستقبل میں ایسا نہ ہونے دینے کے لیے اقدامات کرلیے ہیں۔
ٹک ٹاک ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پلیٹ فارم اپنی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے مخلص ہے اور مزید کسی غیر مستند سرگرمیوں کی نگرانی کرنا جاری رکھے گی۔