سات لاپتا نوجوانوں کی پامانا جھیل سے لاشیں برآمد

وسطی امریکا کے ملک پاناما کی جھیل سے 7 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے نے سنسنی پھیلا دی۔
تفصیلات کے مطابق لاپتا ہونے والے چند نوجوانوں کی لاشیں پراسرار حالات میں جھیل سے ملی ہیں، جنھیں لاپتا تصور کیا جارہا تھا۔
پاناما کی مشہور مصنوعی گیٹن جھیل کے قریب سے 7 افراد کی لاشیں ملیں، جن میں 4 لڑکیاں اور 3 لڑکے شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق مرنے والے 7 افراد 14 افراد کے گروپ میں شامل تھے، جو جمعہ کے روز جھیل کی سیر کے لیے نکلے تھے۔
زندہ بچنے والے 7 افراد کا کہنا ہے کہ ان پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ البتہ ابھی نہ تو حملہ آور کو گرفتار کیا گیا ہے، نہ ہی حملے کی وجوہات کا تعین ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ اس سلسلے میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، جس پر حملے کا شک ہے۔

Panama