آئی سی سی نے وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بناڈالا

دبئی: آئی سی سی کی سنگین غلطی، وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بناڈالا، حالانکہ وہ پاکستان کے سابق کرکٹ اسٹار رہے ہیں، اُن کی گیندبازی کی دہشت سے دُنیا بھر کے بلے باز خوف کھاتے تھے۔ انہوں نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 373 جب کہ ایک روزہ مقابلوں میں 416 شکار کر رکھے ہیں۔ وقار یونس اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے ذمے داری نبھا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فاش غلطی کرتے ہوئے وقار یونس کو بھارتی کرکٹر بنا دیا۔
آفیشل یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو کے تھمب نیل میں وقار کو بھارتی کرکٹر دکھایا گیا ہے، آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل وقار یونس کو ایک ایسے کرکٹر کے طور پر پیش کیا گیا جس نے 2008 تک بھارت کی نمائندگی کی۔


پاکستان کے موجودہ بولنگ کوچ 2003 میں ہی کرکٹ کی تمام طرز سے ریٹائر ہوگئے تھے، کھیل کی عالمی گورننگ باڈی کی جانب سے آفیشل پلیٹ فارم پر اس فاش غلطی پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔

International cricket CouncilSerious MistakeWaqar Younis