بزرگ جمال اختر لاپتا، اہل خانہ کی تلاش کیلئے مدد کی اپیل

کراچی: شہر قائد کے علاقے بفرزون سے 68 سالہ بزرگ سید محمد جمال اختر 15 ستمبر بروز اتوار سے لاپتا ہیں۔ انہیں آخری بار شام 4:00 بجے کے قریب دیکھا گیا تھا۔ ان کے بیٹے تابش نے عوام سے اپنے والد کی تلاش میں مدد کی اپیل کی ہے، جو یادداشت کی کمی کا شکار ہیں۔ وہ اپنا نام بتاسکتے ہیں، لیکن اپنے گھر کا پتا یاد رکھنے سے قاصر ہیں۔

سید محمد جمال اختر کے صاحبزادے تابش اختر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو ان کے بارے میں کوئی معلومات ہو تو مجھ سے 0313-2596196 پر رابطہ کرے۔ جمال اختر کے اہل خانہ ان کی بحفاظت گھر آمد کے لیے فوری طور پر مدد کے خواہش مند ہیں۔

BufferzoneFamily Appeal for helpFindhJamal Akhtar Missingkarachi