ایوب آفریدی مستعفی، شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرانے کا امکان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی خالی کردہ نشسست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کرائے جانے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا۔ ان کا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ آفس کو موصول ہوگیا ہے۔ ایوب آفریدی کو وزیراعظم کا مشیر برائے سفیران بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر ایوب آفریدی کی چھوڑی ہوئی نشست پر مشیر خزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ حکومت نے اپریل 2021 میں شوکت ترین کو وفاقی وزیر خزانہ بنایا تھا۔ چند روز قبل ہی شوکت ترین کی بطور وزیر خزانہ مدت ختم ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ بنادیا گیا تھا۔

PTISenate membersenator Ayub Afridi resignShaukat Tareen