کراچی: سینیٹ کی نشست کے لیے ایم کیو ایم (پاکستان) پی پی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئی اور اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر بلدیات ناصر شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے وقارمہدی کے مقابلے اپنے امیدوار کے کاغذات واپس لے لیے ہیں، یہ سیٹ پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نواز کھوکھر کی تھی۔
صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس بات کو ڈیل کا تاثر دینا بالکل غلط ہے۔