اسلام آباد: الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات کے علاوہ کوئی احکامات الیکشن شیڈول پر اثرانداز نہیں ہوسکتے۔ عام انتخابات 8 فروری کو ہی ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں۔ سینیٹ کی قرارداد کا الیکشن شیڈول پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
واضح رہے کہ جمعہ کو سینیٹ اجلاس میں جنرل الیکشن ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی تھی۔