سندھ حکومت سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس کی مخالف

اسلام آباد: سینیٹ الیکشن کیس میں صدارتی ریفرنس کی سندھ حکومت نے مخالفت کردی۔
نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹ الیکشن کیس میں سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے، جس میں صدارتی ریفرنس کی مخالفت کی گئی ہے۔
سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ صدارتی ریفرنس سیاسی مصلحت پر دائر کیا گیا، صدر مملکت کی جانب سے بھیجے گئے ریفرنس میں کوئی قانونی سوال نہیں اٹھایا گیا، لہٰذا سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس میں اپنی رائے دینے سے انکار کرے۔
سندھ حکومت کے جواب میں کہا گیا کہ سینیٹ کا الیکشن آئین کے تحت ہوتا ہے، الیکشن ایکٹ 2017 میں صرف سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے، سینیٹ انتخابات پر آئینی آرٹیکل 226 کا اطلاق ہوتا ہے۔

Casepresidential referencesenate electionsindh govt