اسلام آباد: سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانے کی منظوری سرکلر سمری کے ذریعے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق آرڈیننس تیار کرلیا ہے اور سینیٹ انتخابات سے متعلق آرڈیننس کا مسودہ وزیراعظم کو بھجوا دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے آرڈیننس کی ڈرافٹنگ اٹارنی جنرل خالد محمود خان نے کی ہے اور وزیراعطم کو بتایا گیا کہ سینیٹ انتخابات کا شیڈول 11 فروری کو جاری ہوگا۔
دھیان رہے کہ سینیٹ انتخابات کا کیس ابھی سپریم کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔