پیغام پاکستان، جسٹس ہیلپ لائن اور سپریم کورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے متعلق ایک ویبینار سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں معروف قانون دانوں نے شرکت کی۔
اس سیمینار میں اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ جناب قبلہ ایاز، سابق جسٹس اور اٹارنی جنرل پاکستان جناب انور منصور، پاکستان کی پہلی خاتون جسٹس ماجدہ رضوی، سپریم کورٹ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر رحیم اعوان، جسٹس ہیلپ لائن کے سربراہ ندیم اے شیخ ایڈووکیٹ، سابق جسٹس شہاب سرکی، ایس مائیکل ایڈووکیٹ، ایاز قریشی ایڈووکیٹ اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔
اس موقع پر شرکا کا کہنا تھا کہ جسٹس ہیلپ لائن کے تاریخی مقدمے، جس میں سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے 2014 میں ریاست پاکستان بیانیہ سائبان پاکستان میں "میثاق مدینہ” کے حوالہ سے جو احکامات جاری کئے تھے، اس سے دنیا بھر میں ریاست پاکستان کا روشن خیال چہرہ اجاگر ہوا۔