اپنا سر تن سے جدا کرکے نیا دھڑ اُگانے والا حیرت انگیز جانور


ہم دیکھتے ہیں کہ عام چھپکلی خطرے کی صورت میں دم الگ کردیتی ہے اور دیگر جانور بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ اس عمل کو آٹوٹومائز کہا جاتا ہے۔ تاہم سی سلگ کا معاملہ بہت انوکھا اور مختلف ہے کیونکہ وہ اپنا سر ہی نکال دیتے ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ جب سلگ کے جسم میں کوئی طفیلیہ (پیراسائٹ) پہنچ جائے تو وہ اپنے بیمار بدن سے جان چھڑالیتے ہیں۔ ان طفیلیوں کو سیپوپوڈز کہا جاتا ہے۔ اگر سی سلگ اس سے جان نہ چھڑائیں تو وہ خود موت کے شکار ہوسکتے ہیں، تاہم سائنس دانوں کا خیال ہے کہ اس ضمن میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

Sea slug