سائنس دانوں کی دنیا کے بلند ترین درخت تک رسائی

برازیلیا: بالآخر کیمبرج محققین کی نشان دہی کے تین سال بعد سائنس دان ایمازون کے جنگلات میں موجود دُنیا کے سب سے بلند ترین درخت تک رسائی حاصل کرلی۔
شمالی برازیل میں موجود یہ دیوہیکل درخت 290 فِٹ لمبا ہے اور 32 فِٹ قطر پر پھیلا ہوا ہے۔
سائنس دانوں نے LIDAR ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے درخت کو 2019 میں دریافت کیا تھا، لیکن اسی برس درخت تک پہنچنے کی پیدل مہم ناکام ہوگئی تھی۔
LIDAR ایسا طریقہ ہے جس میں ایک ایئر کرافٹ پر نصب لیزر اسکینر کا استعمال کرتے ہوئے زمین کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
مہم کے ناکام ہونے کے باوجود یونیورسٹی آف کیمبرج نے پریس ریلیز جاری کی جس کے ساتھ محققین کے اس خطے میں موجود دیگر قدآور درختوں پر چڑھنے کی ویڈیو اور تصاویر پیش کی گئیں۔
تین سال کی منصوبہ بندی، پانچ سال کی مہم اور دو ہفتوں تک گھنے جنگل میں چلنے کے بعد ماہرین اب جا کر اس دیوہیکل درخت تک پہنچے ہیں۔
اس سفر میں محققین نے جری دریا کے تیز دھارے کا قریباً 483 کلومیٹر کا فاصلہ عبور کیا جب کہ 40.2 کلومیٹر ایسے جنگلات میں چلے، جہاں اس سے قبل کوئی آدمی نہیں گیا تھا۔

Tallest tree in the world