کراچی: سندھ بھر میں آج سے کورونا پابندیوں میں نرمی کر دی گئی۔ چھٹی سے آٹھویں کلاس تک کے اسکول کھل گئے جبکہ اب کاروبار ہفتے میں ایک دن بند رہے گا۔
سندھ کے اضلاع کراچی، حیدرآباد، سکھر سمیت سندھ بھر میں آج سے چھٹی جماعت سے آٹھویں تک کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع کر دی گئی ہیں اور 21 جون سے تمام اسکول کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اب کاروبار ہفتے میں دو روز کے بجائے صرف ایک دن اتوار کو بند رہے گا جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر بھی عائد پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کا نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اور نجی دفاتر میں سو فیصد حاضری کی اجازت دے دی گئی ہے اور پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد نشستوں پر مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے کورونا ویکسین کو لازمی قرار دیا گیا ہے